پی سی سی سی ملازمین کا تنخواہوں کی عدم ادائیگی کیخلاف احتجاجی دھرنا

January 31, 2023

ملتان (سٹاف رپورٹر)پی سی سی سی ملازمین نے تنخواہوں کی عدم ادائیگی کیخلاف احتجاجی دھرنا دیا اس موقع پر ایپکا کے مرکزی صدر چوہدری خالد جاوید سنگھیڑا نے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر ملازمین کو تنخواہوں ، بقایاجات اور پنشن کی جلد ادائیگی نہ کی گئی تو اب دما دم مست قلندر ہو گا ۔اس موقع پر انہوں نے پی سی سی سی ملازمین کے ساتھ گیلانی ہاؤس ملتان میں ایپکا قیادت ڈویژنل ملتان کے ساتھ شرکت کا بھی اعلان کیا۔انہوں نےکہا کہ وفاقی حکومت اور منسٹری آف فوڈ سیکورٹی ہوش کے ناخن لے اور ملازمین کا معاشی قتل بند کرے، بصورت دیگر ایپکا کی مرکزی قیادت اپنے ہزاروں ملازمین کے ساتھ پارلیمنٹ ہاؤس اور سیکرٹریٹ کے باہر بھرپور احتجاج اور دھرنہ دے گی ۔ اس موقع پر ایپکا کے مرکزی رہنما مختار راٹھور ، عبدالرزاق بلوچ ، غلام قاسم بھٹہ ، مہتاب قریشی ، فضل گیلانی ، سید عاصم شاہ ، کے علاوہ ایپکا پی سی سی سی کے عہدیداران تنویر عباس ، نجم الثاقب ، میاں عبداللہ ، ظفر اقبال ، ماجد صدیق ، محمد قاسم محمد حامد ، محمد آصف ، سجاد احمد بھی موجود تھے۔