سیدنا صدیق اکبرؓ پوری زندگی باطل سے نبرد آزما رہے، مذہبی قائدین

January 31, 2023

لاہور(خبرنگار)جماعت اہلسنت اورجمعیت علماءپاکستان کے زیراہتمام ”سیدنا صدیق اکبر کانفر نس پیر سید انوارالحسن کی زیرصدارت ہوئی ۔کانفرنس سے علامہ قاری محمد زوار بہادر، پروفیسرقا ضی سلطان سکندر، علامہ بشارت صدیق ہزاروی،مولانا حافط نصیر احمد نورانی دیگر مقررین نے خطاب کیا۔مقررین نے کہا ہے کہ حضرت سیدنا صدیق اکبر ؓ وہ مجاہد ہیں جنہوں نے سب سے پہلے جھوٹے مداعیان ختم نبوت کے خلاف جہاد کرکے انہیں واصل جہنم کیا ،آپ ؓ زندگی کے آخری سانس تک باطل سے نبرد آزمارہے ۔