قلندرز کا فینز کیلئے اسپورٹس آؤٹ لیٹ کھولنے کا اعلان

February 01, 2023

کراچی (اسٹاف رپورٹر) لاہور قلندرز نے کرکٹ پرستاروں کےلیے پی ایس ایل سے قبل اسپورٹس آؤٹ لیٹ کھولنے کا اعلان کردیا ہے۔ چیف ایگزیکٹو آفیسر عاطف رانا کا کہنا ہے کہ لاہور قلندرز اور تمام کرکٹ فینز کی سہولت کےلیے اسپورٹس آؤٹ لیٹ بنا رہے ہیں، جہاں شائقین کو اسپورٹس کی معیاری مصنوعات دستیاب ہوں گی۔