• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مسلسل ناکامی پر تبدیلی ضروری تھی، سینئرز کو پیغام دیا گیا، عاقب جاوید

دبئی (نمائندہ خصوصی) پی سی بی ڈائریکٹر اور سلیکٹر عاقب جاوید نے کہا ہے کہ انگلینڈ کے خلاف خراب کارکردگی اور ٹیم انتظامیہ کی جانب سے دستیاب کھلاڑیوں کے مؤثر استعمال میں ناکامی کے باعث اسکواڈ میں تبدیلیاں کرنا ناگزیر ہو گیا تھا۔ جیو نیوز کو انٹرویو میں کہا کہ سات کھلاڑیوں کو واپس بلاکر نوجوان کرکٹرز کو اس لیے موقع دینے کے فیصلہ کیا تاکہ دیکھا جا سکے کہ وہ کس حد تک ٹیم کو بہتر بنا سکتے ہیں۔ سینئر ز کو بھی پیغام دینا ضروری ہے کہ ایک بار منتخب ہو جاناپوری سیریز کھیلنے کی ضمانت نہیں ۔ موجودہ حالات کو بابراعظم کی بطور کپتان آخری اننگز قرار نہیں دیا جا سکتا، ٹیم صرف ایک فرد نہیں بلکہ کپتان اور کوچ مل کر چلاتے ہیں۔ خراب کارکردگی کے بعد ہر ذمہ دار فرد سے جواب طلبی کی گئی ہے۔ مصباح الحق نے اپنا فیصلہ کیا جبکہ میں استعفیٰ دینے کے بجائے نظام میں رہ کر بہتری لانے کے حق میں ہوں۔ بورڈ کو اس بات پر تحفظات تھے کہ غیر ملکی کوچز گیری کرسٹن اور جیسن گلیسپی سے پاکستان میں وقت نہیں گزار رہے تھے۔ میرا کوچ بننے کا ارادہ یا دلچسپی نہیں تھی۔ عبوری طور پر ذمہ داری سونپی گئی تھی۔