پورے پورے علاقوں کی بجلی بند کرنے سے عوامی ردعمل ہوگا، سعید غنی

February 01, 2023

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) وزیر محنت و افرادی قوت سندھ سعید غنی نے کہا ہے کہ اگر وہ پورے پورے علاقوں کی بجلی بند کردیں گے تو عوامی ردعمل شدت اختیار کرتا جائے گا، قانون کے تحت پانی کی فراہمی کے پمپنگ اسٹیشنز کو لوڈشیڈنگ سے مستثنٰی ہونا چاہیے، کمشنرکراچی اقبال میمن کی زیر صدارت کمشنر آفس میں ڈسٹرکٹ ایسٹ کی پی ایس 104 کے منتخب چیئرمین اور کے الیکٹرک انتظامیہ کے مابین مذاکرا ت کےلیے اجلاس ہوا، اجلاس میں پی ایس 104میں بجلی کی بندش، لوڈشیڈنگ کے دورانیہ کا 10 سے 12 گھنٹے طویل ہونا، پانی کے پمپنگ اسٹیشنز پر جاری لوڈشیڈنگ سے پانی کی فراہمی میں درپیش مشکلات سمیت شہر میں بجلی کی فراہمی سے متعلق مسائل حل کرنےاور مشکلات دور کرنیکا جائزہ لیا گیا،اجلاس میں کے الیکٹرک چیف ڈسٹریبیوشن آفیسر عامر ضیا، ریجنل ہیڈ عدنان سمیع، کلسٹر ہیڈ فیصل خان، جی ایم ٹیپو سلطان نثار شیخ و دیگر موجود تھے۔