آل پاکستان بی کیپر ایسوسی ایشن کی شہداکے ایصال ثواب اور زخمیوں کی صحت یابی کے لئے اجتماعی دعا

February 01, 2023

پشاور( لیڈی رپورٹر)آل پاکستان بی کیپر ایسوسی ایشن کےصدر وایگزیکٹیو ممبر سرحد چیمبرآف کامرس نعیم قاسمی،جنرل سیکرٹری نوروز خان ، دلاورخان ،ناصر محمود،زبیرعلی شاہ حاجی حفیظ اللہ نے پولیس لائن مسجد بم دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے دھماکے میں شہیدہونے والوں کی روح کےایصال ثواب اور زخمیوں کی صحت یابی کے لئے ترناب فارم شہد مارکیٹ میں اجتماعی دعا کی ۔ انہوں نے کہا کہ دہشتگردی کے واقعات بار بار پشاور میں رونما ہوتے ہیں اور دہشتگردی سے قیمیتی انسانی جانو کے نقصان ہوجاتاہے۔بزنس کمیونٹی غمزدہ خاندانوں کے غم میں برابر کے شریک ہے اور حکومت زخمیوں کی علاج معالجے میں کوئی کسر نہ چھوڑے جبکہ شہداء کو شہید پیکج جلد سے جلد ادا کیاجائے اور ایسے واقعات کی روک تھام کیلئے مزید اقدامات کیے جائے۔ انہوں کہاکہ وفاقی اور صوبائی حکومت صوبے اور بالخصوص پشاور کو دہشتگردی سے محفوظ کرنے کے لئے اقدامات اٹھائے تاکہ مزید ایسے واقعات سے انسانی جان کا نقصان نہ ہوسکے