سیکرٹری کابینہ ڈویژن سر دار احمد نوا زسکھیرا ریٹائر ہو گئے

February 01, 2023

اسلام آباد( نیوز رپورٹر) وفاقی سیکرٹری کابینہ ڈویژن سردار احمد نواز سکھیرا 38سال کی پبلک سروس کے بعد منگل کو ملازمت سے ر یٹائر ہوگئے ۔ وہ پا کستان ایڈ منسٹر یٹو سروس کے گریڈ22 کے افسر ہیں اور گزشتہ 3 سال سے بطور سیکرٹری کابینہ ڈویژن تعینات تھے۔ وہ اس وقت سینئر ترین وفاقی سیکرٹری تھے جنہوں نے 23مختلف حکومتوں میں خدمات سر انجام دیں ۔ احمد نواز سکھیرا گزشتہ 9 سال سے مختلف وزارتوں میں سیکر ٹر ی تعینات تھے جن میں تجارت ‘ ٹیکسٹائل ‘ سر مایہ کا ری بورڈ ‘ اطلاعات و نشریات ‘ تعلیم اور نج کاری شامل ہیں۔ احمد نواز سکھیرا کو ہلالِ پاکستان کا قومی اعزاز دیا گیا۔ انہیں حال ہی میں نگران وزیرِ اعلٰی پنجاب کیلئے نامز د بھی کیا گیا تھا۔