امن اتحاد کی شمعیں کے عنوان سے مشاعرے کا اہتمام

February 02, 2023

پشاور (وقائع نگار )امن اتحاد کی شمعیں کے عنوان سے ضلعی انتظامیہ خیبر اور کمیونٹی ریزیلینس ایکٹیویٹی نارتھ کے زیر اہتمام مقامی ہوٹل میں مشاعرے کا اہتمام کیا گیا ضلع خیبر کی تحصیل باڑہ جمرود اور لنڈی کوتل سے تعلق رکھنے والے نامور شعرا نے امن اتحاد وطن سے محبت اور بھائی چارے کی حوالے سے اپنا کلام پیش کیا جس میںمعروف شاعر لائق زادہ لائق ڈاکٹر پروفیسر یارمحمد پروفیسر اسیر منگل مہمانان خصوصی تھے اس موقع پر پہلا انعام ریاض خان آفریدی دوسرا انعام خان محمد ہمراز تیسرا انعام مبین حساس چوتھا انعام کلیم شنواری اور پانچواں انعام محمد اسلم تاثیر کو ملا معروف گلوکار زیک آفریدی نے تقریب میں میزبان کی حیثیت سے مہمانوں کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ ضلع خیبر کے شعرا اور ادیب نقاد اور حلقہ اہل ذوق نے امن کے حوالے سے مشاعرے میں بھرپور شرکت کرکے پشتونوں کے امن بھائی چارے وطن سے محبت اور آپس میں اتحاد کی اصل جذبے کا اظہار کیا ہے اس موقع پر پشاور پولیس لائنز دھماکے میں شہید ہونے والے پولیس فورس کے جوانوں اور دیگر ملازمین اور شہریوں کے لیے اجتماعی فاتحہ خوانی اور زخمیوں کی صحتیابی کے لیے دعا کی گئی پروگرام میں شامل محفل موسیقی سانحہ پولیس لائنز کے غم اور سوگ کے باعث منسوخ کر دی گئی۔