پرویز الٰہی کی رہائش گاہ کنجاہ ہاؤس پر چھاپہ کا عدلیہ نوٹس لے، باؤرضوان

February 02, 2023

لاہور(نمائندہ خصوصی) چوہدری پرویز الہٰی کی رہائش گاہ کنجاہ ہاؤس گجرات میں میں پولیس کی بھاری نفری کی طرف سے چھاپہ اور ملازمین پر تشدد کی پرزور الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے پاکستان مسلم لیگ پنجاب کے جنرل سیکرٹری باؤ محمد رضوان سابق صوبائی وزیر محکمہ تحفظ ماحول پنجاب نے اسے نگران حکومت کی طرف سے انتقامی کارروائی قراردیا ہے۔ انہوں نے اعلیٰ عدلیہ سے درخواست کہ وہ اس کا ازخود نوٹس لے۔