شاہین آفریدی کا آج شاہد آفریدی کی بیٹی سے نکاح

February 03, 2023

کراچی (اسٹاف رپورٹر) فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی کے نکاح کی تقریب جمعے کی شام کو کراچی میں سپر اسٹار شاہد آفریدی کی بیٹی انشاء آفریدی سے ہورہی ہے۔

شادی کی تیاریوں کے ساتھ ساتھ شاہین آفریدی پی ایس ایل کی تیاریوں میں بھی مصروف ہیں۔

سوشل میڈیا پر شاہین آفریدی نے ایک مختصر ویڈیو شیئر کی ہے جس میں شاہد آفریدی کو بولنگ کررہے ہیں اور شاہین کے سسر روایتی انداز میں جارحانہ اسٹروک کھیل رہے ہیں۔

ادھر پاکستان وائٹ بال کرکٹ ٹیم کے نائب کپتان شاداب خان 9 فروری کو ثقلین مشتاق کی بیٹی سے باضابطہ رشتہ ازدواج سےمنسلک ہورہے ہیں۔