پی ٹی آئی اسپین کے حقیقی نظریاتی کارکنان کا ’’عہد وفا سیمینار‘‘

February 03, 2023

بارسلونا(جواد چیمہ)پی ٹی آئی اسپین کے حقیقی نظریاتی کارکنان نے مقامی ریسٹورنٹ میں’’عہد وفا سیمینار ‘‘ کا انعقاد کیا گیا۔ اس موقع پرسینئر رہنما ذوالقرنین شاہ نے پشاور بم دھماکہ میں شہید ہونے والے پاکستانیوں کے درجات کی بلندی کیلئے فاتحہ خوانی کرائی۔ شرکاء نے اپنے خطاب میں پاکستان کی موجودہ خستہ حال صورتحال پر غم و غصہ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے بزرگوں نے اسلام اور اپنی نسلوں کی آزادی کیلئے لاکھوں جانوں کی قربانیاں دے کر پاکستان حاصل کیا تھالیکن چند ضمیر فروش غداروں نے بیرونی سازشی عناصرکے ساتھ مل کر پاکستان کے جمہوری وزیراعظم پر شبخوں مارکر لوٹ مار اور دہشت گردی کا بازار گرم کیا ہوا ہےجوکہ ہم اوورسیز پاکستانی کسی صورت برداشت نہیں کریں گے ۔ سیمینار کے اختتام پر تجدید عہد وفا کا حلف لیا گیا جس میں پاکستان کی حفاظت اور بقا کیلئے عمران خان کی قیادت پر بھرپور اعتماد کا اظہار کیا اور عہد کیا کہ ہم پاکستان کی بقا کیلئے عمران خان کے ساتھ ہیں اور عنقریب پورے یورپ کے اوورسیز پاکستانیوں کے ساتھ مل کر ملک کے غداروں کو کیفر کردار تک پہنچانے میں اپنا کردار ادا کریں گے۔