باجوڑ کمیونٹی پشاور کا صوبے میں دہشت گردی کے واقعات کے خلاف مظاہرہ

February 03, 2023

پشاور (لیڈی رپورٹر)باجوڑ کمیونٹی پشاور نے پریس کلب کے سامنے پولیس لائن دھماکے اور صوبے میں دہشت گردی کے واقعات کے خلاف مظاہرہ کیامظاہرے کی قیادت سابق تحصیل امیدوار مسلم لیگ ن وحید خان باجوڑی اور فرحاد خان کر رہے تھے مظاہرین نے پلے کارڈز اور چاٹ اٹھا رکھے تھے جس پر اپنی سرزمین پر امن چاہتے اور دہشت گردی کے خلاف نعرے درج تھے انہوں نے امن کے حق اور دہشت گردی کے خلاف نعرے بھی لگائے مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے قائدین نے کہا کہ پولیس لائن میں ہونے والی دہشت گردی کی شدید مذمت کرتے ہیں اورریاستی اداروں سے ذمہ داریاں پوری کرنے اور امن کا مطالبہ کرتے ہیں جو ان کی ذمہ داری ہے اور انہوں نے عوام کو امن دینا ہے انہوں نے کہا کہ قومی سیاسی قائدین ایک دوسرے کے گریبانوں سے ہاتھ نکال کر عوام کی حفاظت اور اس ملک کے مستقبل کے بارے میں سوچیں تو بڑے مسائل حل ہو جائیں انہوں نے کہا کہ پشتون خطے خصوصا پشاور دہشت گردی کے باعث سوگوار ہے اور ہم پشاور کے پولیس کے تمام شہداء کے خاندانوں سے اظہار یکجہتی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہیں مظاہرے میں باجوڑ سے تعلق رکھنے والے مزدور دکاندار اور مختلف سرکاری دفاتر میں کام کرنے والے ملازمین بھی شریک تھے