میپکو بورڈ آف ڈائریکٹرز ایچ آر کمیٹی کا 7واں اجلاس

February 03, 2023

ملتان (سٹاف رپورٹر) ملتان الیکٹرک پاورکمپنی (میپکو) بورڈ آف ڈائریکٹرز کی ایچ آر اینڈ نومینیشن کمیٹی کا 7واں اجلاس چیئرمین جمال خان لغاری کی زیر صدارت منعقد ہوا۔بورڈ ڈائریکٹر میاں شاہد اقبال کے والد کے لئے فاتحہ خوانی کی گئی۔ڈائریکٹرزانجینئر فضل اللہ دُرانی، جام محمد جابر لاڑ، خرم مشتاق،رانایاسررؤف اورظفر عباس،ڈائریکٹرجنرل ایچ آر اینڈ ایڈمن خالد محمود، فنانس ڈائریکٹر میاں انصار محمود،ڈائریکٹرایچ آر ایم وقاص مسعود چغتائی، کمپنی سیکرٹری ساجد یعقوب انصاری،ڈپٹی ڈائریکٹر ایچ آر ایم محمد وجاہت بُچہ اورڈپٹی ڈائریکٹر ٹی اینڈ ایم پی عبدالجبار اجلاس میں موجود تھے۔