3 چور گرفتار ٹرانسفارمر کوائل کاپر بشنگ راڈز اور تاریں برآمد

February 03, 2023

ملتان (سٹاف رپورٹر) میپکو افسران اورپولیس پر مشتمل ٹیم نے ڈیرے پر چھاپہ مارکر تاریں جلانے والے تین چوروں عامرولد لال خان، آصف ولد محمد عاشق اور محمد عامر ولد جندوڈا کو گرفتار کر کے 11KVکیبل، ٹرانسفارمر کوائل کاپر، بشنگ راڈز اور دیگر بجلی کی تاریں برآمد کیں۔جبکہ ڈیرے کا مالک مسعود نواز موقع سے فرارہونے میں کامیاب ہوگیا۔چوروں کے خلاف کاروائی کے لئے تھانہ مظفر آباد میں درخواست دیدی گئی۔