فیک پنشن اسکینڈل، ملزمان کی عبوری درخواست ضمانت پر سماعت ملتوی

February 04, 2023

کراچی (اسٹاف رپورٹر)احتساب عدالت کے جج سریش کمار نے 3 ارب 20 کروڑ روپے کے فیک پینشن اسکینڈل میں سابق ڈپٹی سیکرٹری فنانس سمیت 84 ملزمان کے خلاف ریفرنس میں شریک ملزمان کی عبوری درخواست ضمانت پر سماعت وکلا کی استدعا پر17 فروری تک ملتوی کردی،نیب نے جواب جمع کرادیا، ریفرنس میں شریک ملزم ریاض کھوسو، سفر سمیت 17 ملزمان نے اپنے اکاؤنٹ کا فارنزک کرانے کی درخواست دائر کر رکھی ہے۔ وکلا صفائی کے مطابق ان کے موکلین کے نام پر اکاؤنٹ کھولا گیا لیکن انہیں پتا تک نہیں تھا۔