قلعہ عبداللّٰہ، چرس برآمد، فیکٹری سیل

February 04, 2023

کوئٹہ ( اسٹاف رپورٹر)اے این ایف نے قلعہ عبداللہ اور سریاب روڈ کارروائی کرتے ہوئے کروڑوں روپے مالیت کی منشیات برآمد کر کے 3ملزمان کو گرفتار کر لیا جبکہ چرس بنانے والی فیکٹری سیل کردیا، تفصیلات کے مطابق اے این ایف کے عملے نے قلعہ عبداللہ میں چرس بنانے والی فیکٹری پر چھاپہ مار کر دو ملزمان کو گرفتار کر کے 934کلوچرس برآمد کر لی جبکہ فیکٹری کو سیل کر دیا گیا، ایک اور کارروائی میں سریاب کے علاقے سے 5کلو چرس برآمد کر کے ملزم کو گرفتار کر لیا اور ان کیخلاف کارروائی شروع کر دی ۔