سیاسی قیادت انتقام کی بجائے اپنی اصلاح یقینی بنائے، ہمایو ں عزیز کرد

February 04, 2023

کوئٹہ(پ ر) سابق وفاقی وزیر میر ہمایوں عزیز کرد نے کہا ہے کہ ملک نازک دور سے گزررہا ہے سیاسی قیادت انتقامی سیاست کی بجائے اپنی اصلاح کرے ملک سیاسی عدم استحکام کے ساتھ معاشی دباؤ کا شکار ہے الزامات انتقامی سیاست نے ملک کو اس نہج پر پہنچایا ہے خارجہ پالیسی حقیقی عوامی نمائندوں کے پاس ہونی چاہیے خارجہ پالیسی کا درست استعمال ہی ملک کو بحرانوں سے نکال سکتا ہےان خیالات کا اظہار انھوں نے پشاور میں نیشنل ڈائیلاگ آن دی ری ایمجنگ پاکستان کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ آپسی چپقلش کا خمیازہ مظلوم محکوم اور غریب عوام بھگت رہے ہیں آئین وقانون سے کوئی بالاتر نہیں نظام کو درست سمت دینے کیلئے جمہوری روایت کو فروغ دینا چائیے احتساب کاعمل بلاتفریق ہوناچاہیے اورآئین کو جو بھی توڑے اس کیخلاف کارروائی ہونی چاہیے۔