نیشنل ایکشن پلان پر عمل نہ ہونے سے دہشتگردی ہو رہی ہے، حسین مقدسی

February 04, 2023

اسلام آباد( خصوصی نمائندہ) تحریک نفاذِ فقہ جعفریہ پاکستان کے سربراہ علامہ آغاسیدحسین مقدسی نے کہا ہے کہ فوجداری قانون کی دفعہ 298-Aمیں ہونے والی ترامیم مسلمہ مکاتب کے عقائد و نظریات پر قدغنوں کا راستہ کھولنے کے مترادف ہے ۔حضرت امام محمد تقی الجواد کی سیرت پوری انسانیت کیلئے مشعل راہ ہے۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے سہ روزہ ایام جشن مرتضویٰ کے آغازپر جشن پرنور سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ علامہ مقدسی نے باورکرایاکہ ملک کو بچانے اور ترقی کے بام عروج تک پہنچانے کیلئے پوری قوم کو دہشتگردی اور کرپشن کیخلاف عساکر پاکستان کا ہر قدم پر بھر پور ساتھ دینے کا عہد کرنا ہو گا، دہشت گردوں اور سہولت کا روں پر ہاتھ نہ ڈالنے کی وجہ سے بچے کھچے دہشتگرد کارروائیوں پر اتر آئے ہیں جس کی وجہ نیشنل ایکشن پلان کے تمام نکات پر عمل درآمد نہ ہونا ہے۔