قادیانی دستور پاکستان کی بالادستی تسلیم کریں، علماء

February 04, 2023

لاہور(خصوصی رپورٹر)عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے رہنماؤں مولانا محمداسماعیل شجاع آبادی، مولانا عزیز الرحمن ثانی، مولانا عبدالنعیم، مولانا خالد محمود، مولانا سعید وقار، مولانا سید عبداللہ شاہ، مولانا سمیع اللہ ، مولاناعبدالواجداور مولانا محمدارشادنے کہا ہے کہ قادیانیوں کے تعاقب کی اشد ضرورت اور وقت کا اہم ترین تقاضاہے ۔ وطن عزیز کی جغرافیائی اورنظریاتی سرحدوں کے دفاع کے لیے ضروری ہے کہ دستور پاکستان کی بالادستی کو تسلیم بھی کیاجائے ۔ انہوں نے کہا کہ ہماری قادیانیوں کے ساتھ کوئی ذاتی دشمنی نہیں بس ہم تو چاہتے ہیں کہ قادیانی یاتو حضور اقدس کی ختم نبوت کو تسلیم کرکے اسلام میں داخل ہو جائیں یا پھر اپنی آئینی حیثیت کو تسلیم کریں۔