کالج آف آفتھومالوجی میں میڈلز اوراسناد تقسیم کرنیکی تقریب

February 04, 2023

لاہور(جنرل رپورٹر) کالج آف آفتھلمالوجی اینڈ الائیڈ ویژن سائنسز میں امراض چشم کے سپر سپیشالئزیشن پروگرام میں تربیت مکمل کرنے والے ڈاکٹروں کو اسناد دی گئیں۔جبکہ ایک سالہ ڈپلومہ کرنے والی نرسوں میں کامیابی پر میڈل دیئے گئے۔مزیدبرآں وائس چانسلر کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر محمود ایاز نے کالج آف آفتھالمولوجی اینڈ الائیڈ ویژن سائنسز میں اپنی نوعیت کی پہلی ڈسپنسنگ آپٹشنری لیب کا افتتاح کیا۔ جو کہ سائٹ سیورز کی تعاون سے مکمل کی گئی۔