فاسٹ بولر نسیم شاہ کو اعزازی ڈی ایس پی بنا دیا گیا

February 05, 2023

کراچی(اسٹاف رپورٹر) کوئٹہ میں پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر نسیم شاہ کو اعزازی ڈی ایس پی بنا دیا گیا، جبکہ بلوچستان پولیس نے نسیم شاہ کو خیر سگالی سفیر مقرر بھی کرلیا۔ گزشتہ سال پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی کو خیبر پختونخوا پولیس نے اپنا خیر سگالی سفیر مقرر کیا تھا۔خیبر پختونخوا پولیس کی جانب سے پشاور میں قومی کرکٹر شاہین شاہ آفریدی کے اعزاز میں تقریب کا انعقاد کیا گیا تھا، جس میں آئی جی پولیس خیبرپختونخوا معظم جاہ انصاری اور دیگر پولیس حکام نے شرکت کی تھی۔