پہلی نیشنل بلائنڈ فٹبال اینڈ جوڈو چیمپئن شپ کراچی میں ہونگی، سلمان الہٰی

February 05, 2023

کراچی (اسٹاف رپورٹر)پہلی نیشنل بلائنڈ فٹبال اینڈ جوڈو چیمپئن شپ کراچی میں ہونگی،نیا ناظم آباد اسپورٹس کمپلیکس پر 10سے12 فروری تک منعقد کی جائے گی ۔بینائی ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام پہلی نیشنل بلائنڈ فٹبال اینڈ جوڈو چیمپئن شپ کراچی میں کھیلی جائےگی جو کہ انٹر نیشنل سیریز اور ورلڈ بلائنڈ گیمز کے سلسلے کی تیاریوں کا بھی حصہ ہیں،یہ بات بینائی ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے سی ای او سلمان الٰہی اورچیئر پرسن میڈم ثروت نسیم شاہ نے کراچی پریس کلب میں منعقدہ پریس کانفرنس کے دوران بتائی۔