پاکستان سپر لیگ، لاہور قلندرز کا تربیتی سیشن شروع

February 05, 2023

کراچی(اسٹاف رپورٹر) پاکستان سپر لیگ کے لئےقلندرز ہائی پرفارمنس سینٹر لاہور میں لاہور قلندرز کے تربیتی سیشن ہفتے سے شروع ہوگیا۔پاکستانی کرکٹر عبداللہ شفیق اور حسین طلعت ،دلبرحسین، جلات خان، احسن بھٹی اور طاہر بیگ نے بھی کیمپ کے پہلے روز رپورٹ کردی ۔پہلے روز کھلاڑیوں نےبھرپور نیٹ سیشن کی۔ دو روزہ ٹریننگ کے بعد اسکواڈ تین انٹرا اسکواڈ پریکٹس میچز کھیلے گااسکواڈ 10 فروری کو لاہور سے ملتان روانہ ہوگا۔