ایف آئی اے میں خالی 199پوسٹوں پر بھرتی کی منظوری

February 05, 2023

کراچی (اسد ابن حسن) اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے ایف آئی اے میں199 خالی پوسٹوں پر بھرتی کی اجازت دے دی ہے۔ سیکشن آفیسر اعتزاز احمد ملک کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق ایف آئی اے موجود 199 خالی عہدوں پر بھرتی کی اجازت اور کارروائی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ بھرتی کے عہدوں میں 14اسسٹنٹ، 8سب انسپکٹر، ایک اپر ڈیویژن کلرک، ایک لوئر ڈیویژن کلرک، 16 اسسٹنٹ سب انسپیکٹر، 122کانسٹیبل، 2فوٹ کانسٹیبل / ڈرائیور، 16ڈرائیور، ایک نائب قاصد، 10 خاکروب اور 4باورچی کے عہدے شامل ہیں۔