عمران APC میں نہ آکر دہشت گردوں کو پیغام دے رہے ہیں، شیری رحمٰن

February 05, 2023

اسلام آباد (نمائندہ جنگ)وفاقی وزیر موسماتی تبدیلی سینیٹر شیری رحمان نے ایک ٹوئیٹ میں کہا ہےکہ عمران خان اے پی سی میں نہ آکر دہشت گردوں کو پیغام دے رہے ہیں، تحریک انصاف کی جانب سے آل پارٹیز کانفرس میں شرکت سے انکار ان کی منفی اور فسطائی سوچ کا ثبوت ہے، عمران خان ملکی مفادات کے معاملات پر بھی کسی کے ساتھ بیٹھنے کو تیار نہیں یہ نا کشمیر کے معاملے پر قومی یکجہتی کا حصہ بنے نا ہی اب دہشتگردی کے خلاف قومی اتحاد کا حصہ بننا چاہتے ہیں ،عمران خان تاثر دے رہے ہیں کہ دہشتگردی صرف ملک اور قوم کا مسئلہ ہے، تحریک انصاف کا نہیں دہشتگردی کے خلاف آل پارٹیز کانفرس میں شرکت نہ کر کے دہشتگردوں کو پیغام دے رہے کہ تحریک انصاف ان کے خلاف نہیں عمران خان تقسیم کا پیغام دے کر دہشتگردوں کی حوصلہ افزائی کر رہےان کی سیاست کا مقصد صرف اپنی ذاتی مفادات تک ہی محدود ہے۔