جنوبی پنجاب میں آپریشن،45 صارفین بجلی چوری کرتے پکڑے،میپکو

February 05, 2023

ملتان(سٹاف رپورٹر)میپکو کی ٹیموں نے ایک روز میں جنوبی پنجاب میں آپریشن کرتے ہوئے45صارفین کو بجلی چوری کرتے ہوئے پکڑ لیا۔32 ہزار 955 یونٹس بجلی چوری کرنے پر 8 لاکھ روپے جرمانہ عائد۔2مقدمات درج کرائے گئے، ملتان سرکل میں 2 بجلی چوروں کو38500 روپے جرمانہ عائد کیاگیا۔ڈی جی خان سرکل میں 13صارفین کو 182892روپے جرمانہ عائد،ساہیوال سرکل میں 14بجلی چوروں کو311696 روپے جرمانہ عائداور ایک مقدمہ درج،رحیم یار خان سرکل میں 14 صارفین کو213000روپے جرمانہ عائد اورایک ایف آئی آر درج،خانیوال سرکل میں 2بجلی چور وں کو60434روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔