پیرامیڈیکس کی تربیت شروع کی جارہی ہے، صوبائی وزیر پرائمری ہیلتھ

February 05, 2023

لاہور(جنرل رپورٹر) صوبائی وزیر پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر ڈاکٹر جمال ناصر نے کہا کہ محکمہ صحت میں انقلابی تبدیلیاں لانے کے لئے ٹیم ورک پر یقین رکھتا ہوں۔انکو ساتھ لیکر چلوں گا۔ صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر جمال ناصر نے ان خیالات کا اظہار سیکرٹری صحت علی جان خان کے ساتھ مقامی ہوٹل میں 9ویں میڈیکل سپرنٹینڈنٹس/سی ای اوز ہیلتھ کانفرنس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر جمال ناصر نے بزریعہ ویڈیو لنک شرکت کی۔ کانفرنس میں تمام سی ای اوز ہیلتھ کی جنوری 2023 کی کارکردگی کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔۔انہوں نے کہا کہ ضلعی ہسپتالوں میں پیرامیڈیکس کی ٹریننگ پر پہلے کوئی توجہ نہیں دی گئی، اب ٹریننگ فوری شروع کی جارہی ہے۔