ویمنز ورلڈ کپ، پاکستان کرکٹ ٹیم کی تیاریاں جاری

February 06, 2023

کراچی(اسٹاف رپورٹر) جنوبی افریقا میں خواتین ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی تیاریوں کے سلسلے میں پاکستان ٹیم نے اتوار کو دوسرے روز بھی ٹریننگ سیشن میں حصہ لیا۔ٹیم نے میٹیز اوول میں صبح کے وقت بیٹنگ، بولنگ اور فیلڈنگ سیشنز میں حصہ لیا ۔پیر کو پاکستان ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ میں اپنا پہلا وارم اپ میچ بنگلہ دیش کے خلاف ویسٹرن پروونس میں کھیلے گی۔میچ پاکستانی وقت کے مطابق شام ساڑھے پانچ بجے کھیلا جائے گا۔