ٹریفک حادثات میں 5 افراد جاں بحق، خاتون اور بچی سمیت 8 زخمی

February 06, 2023

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) سپر ہائی وے پیٹرول پمپ کے قریب ٹریفک حادثے نامعلوم شخص جاں بحق ہو گیا ، پولیس کے مطابق متوفی کی شناخت نہیں ہو سکی عمر 28 سال ہے، شارع فیصل نجی اسپتال کے قریب ٹریفک حادثے میں 25 سالہ اسامہ جاں بحق ہو گیا،ناردرن بائی پاس کے قریب ٹریفک حادثے میں 28 سالہ فیضان جاں بحق اور 24 سالہ راجہ رئیس زخمی ہو گیا ،ناردرن بائی پاس ہوٹل کے قریب ٹرک کھائی میں گرنے سے 36 سالہ ممتاز جاں بحق ہو گیا،صدر زینب مارکیٹ کے قریب ٹریفک حادثے میں 3 نوجوان زخمی ہو گئے ،سپرہائی وے نوری آبادی کے قریب مسافر بس اور ٹرک میں تصادم کےنتیجے میں40 سالہ عبدالقادر شخص جاں بحق ، خاتون اور بچی سمیت5 افرادزخمی ہو گئے۔