سندھ کے مڈل کلاس طبقے کو ختم کرنے کی کوشش ناکام ثابت ہوئی، فاروق ستار

February 06, 2023

کراچی( اسٹاف رپورٹر) اتوار کو بہادر آباد میں ہونے والے جنرل ورکرز اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ایم کیو ایم کےسینئر ڈپٹی کنوینر ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا کہ سندھ کے شہروں میں رہنے والوں کوجس وقت کا انتظار تھا وہ وقت آگیا،سندھ کے مڈل کلاس طبقے کو ختم کرنے کی کوشش آج ناکام ثابت ہوئی،مشرف دور میں پاکستان کی معیشت نے جو ریکارڈ توڑ ترقی کی ایسا کسی دور میں نہیں ہوا زبردستی کی جو لی ہوئی سیٹیں تھیں وہ ہضم نہیں ہوتی جن کو زبردستی سیٹیں دلوائیں گئیں ان کو پانچ سال وہ سیٹیں ہضم نہیں ہوئیں آج وہ سیٹیں واپس اہل کراچی کوملنے جارہی ہیں شہر تم خرید لو مگر حکومت ہم چلائیں گے،کراچی میں دس بسیں دیکر بڑا احسان کرتے ہو جو بلدیاتی الیکشن میں آئے ہیں ان کو بھی جلد بد ہضمی ہونیوالی ہے ،سینئر ڈپٹی کنوینر سید مصطفیٰ کمال نے کہا کہ آج کے جنرل ورکرز اجلاس میں کارکنان کی رضامندی سے اہم فیصلے ہوگئے،کراچی میں پینے کا پانی آتانہیں،سیوریج کا پانی گھر سے جاتا نہیں ہے۔