پولیس شہداء کے بچوں کو اکیلا نہیں چھوڑا جائیگا،عاطف حلیم

February 06, 2023

پشاور( جنگ نیوز) مرکزی چیئرمین تنظیم تاجران اور سابقہ صدر پشاور چیمبر محمدعاطف حلیم نے کہا ہے کہ تاجر برادری کی جانب سے شہداء پشاور پولیس لائنز کی بچوں کو پرائیویٹ بڑے بڑے سکولوں میں مفت تعلیم اور پرورش میں پھر پور معاونت کریگی ان خیالات کااظہار انہوں نے گذشتہ روز پولیس شہداء کے بچوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے طور پربات چیت کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں بہت جلد آئی جی پی پولیس اور سی سی پی او پشاور سے ملاقات کرکے شہداء کے ورثاء کو شہداء کال کا اجراء کروایا جائے گا پشاور سمیت صوبے بھر میں اشیاء خوردونوش سے لیکر تمام اشیاء ضروریہ پر ان کو قابل ذکر رعایت دی جائے گی شہدا پشاور پولیس لائنز کے بچوں اور ان کے فیملیز کو پرائیویٹ ہسپتالوں میں ان کو فری علاج کیلئے انتظامات کئے جائیں گے خیبر پختو نخوا پولیس کیلئے تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے قابل قدر اقدامات کئے تھے عمران خان خیبرپختونخوا پولیس کے غم میں برابر کے شریک ہیں اور ان کو اتنا دکھ ملا ہے جو ناقابل بیان ہیں اور عنقریب شہداء کے فیملیز اور زخمی ہونے والے نوجوانوں سے علیحدہ علیحدہ ویڈیوز لنک کے ذریعے رابطہ بھی کریں گے۔