ڈیرہ اللّٰہ ہو میں حضرت علیؓ کے جشن ولادت کے سلسلہ میں تقریب

February 06, 2023

ملتان (سٹاف رپورٹر) دعوت ذکر و فکر ڈیرہ اللہ ہو نیو ملتان میں جشن ولادت با سعادت حضرت علی ابن ابی طالب ؓکے سلسلہ میں تقریب ہوئی ، تقریب کی صدارت امیر دعوت ذکر و فکرپاکستان خواجہ محمد یوسف نقشبندی نے کی۔اس موقع پر انہوں نے خطاب کرتے ہو ئے کہا کہ حضرت علی ؓنے انسانی حقوق اور معاشرے کی نیک بختی کے لئے ایسے سنہری اصول متعین کئے جو آج بھی تاریخ انسانی میں اپنی مثال آپ ہیں۔اس موقع پرصاحبزادہ جمال یوسف نقشبندی، خواجہ سعد نقشبندی، حافظ فاروق احمد، و دیگر موجود تھے۔