محمد علی جناح یونیورسٹی میں سلور جوبلی اورنٹیشن، ملکی ترقی کا عزم

February 07, 2023

کراچی (اسٹاف رپورٹر) محمد علی جناح یونیورسٹی کے 25سال مکمل ہونے پر نئے طلبہ و طالبات کے لئےسلور جوبلی اورنٹیشن رکھا گیا۔ وائس چانسلر اور صدر ڈاکٹر زبیر احمد نے کہا کہ اس سال کے طلباء منفرد ہیں جو ماجو کے اس کامیاب سفر کے ساتھی بنے ہیں ، ہمارے پاس عالمی معیار کے سائنسدان ہیں طلباء فائدہ اٹھائیں، آپ خوش قسمت ہیں کہ آپ کوفیکلٹی آف لائف سائنسز کے ڈین کامران عظیم سےجیسے استاد ملے ہیں جو ڈاکٹر عطاء الرحمن کے شاگرد اور سائنسدان ہیں۔ انہوں نے دنیا کے سامنے برصغیر پاک و ہند کا چھٹا جینوم اسٹرکچر پیش کیا۔