کوریئر کمپنی کے رائیڈرز کو لوٹنے والے ملزم کے انکشافات

February 07, 2023

کراچی( اسٹاف رپورٹر )نارتھ ناظم آباد تھانہ پولیس کے ہاتھوں گرفتار ملزم فرقان کے نے بتایا ہے کہ وہ اور اسکے ساتھی ملزمان ٹارگٹ کرکے TCS اور Leopard کے رائیڈرز کو لوٹتے تھے،ملزم۔نے دوران تفتیش بتایا کہ وہ پاپوش نگر تھانے کی حدود میں رہائش پذیر ہے اور ڈسٹرکٹ سینٹرل میں درجنوں اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں ملوث ہے،ملزم نے انکشاف کیا کہ وارداتوں میں اس کے ساتھ علی رضا، ارسل، شہزاد اور حسن ماما سمیت دیگر ملزمان شامل ہیں۔