پاک فوج کے آئی جی ٹریننگ اینڈ اویلیویشن لیفٹیننٹ جنرل چراغ حیدر کا دورہ نسٹ

February 07, 2023

اسلام آباد(اپنے نامہ نگار سے ) پاکستان آرمی کے انسپکٹر جنرل ٹریننگ اینڈ اویلیویشن (آئی جی ٹی اینڈ ای) لیفٹیننٹ جنرل محمد چراغ حیدر نے نیشنل یونیورسٹی آف سائنسز اینڈ ٹیکنالوجی کے مرکزی کیمپس کا دورہ کیا، ریکٹر نسٹ لیفٹیننٹ جنرل (ر) انجینئر جاوید محمود بخاری نے ان کا استقبال کیا، ملاقات کے دوران نسٹ کی طرف سے شروع کئے گئے نئے منصوبوں، ریسرچ اینڈ ڈویلپمنٹ کے پراجیکٹس اور مستقبل کے منصوبوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ جنرل چراغ حیدر نے شعبہ تعلیم اور جدید ترین تحقیقی شعبوں میں نسٹ کی کارکردگی کو سراہا اور نیشنل سائنس اینڈ ٹیکنالوجی پارک جیسی کاوشوں میں خصوصی دلچسپی کا اظہار کیا، انہوں نے این ایس ٹی پی اور سکول آف انٹرڈسپلنری انجینئرنگ اینڈ سائنسز کا دورہ بھی کیا۔