مہنگائی کی شدید لہر درجہ چہارم ملازمین کے گھروں میں فاقے آگئے

February 07, 2023

پشاور (لیڈی رپورٹر) مہنگائی کی موجودہ شدید لہر میں درجہ چہارم کے ملازمین کا قلیل تنخواہ 21000 میں گزر بسر نا ممکن ہو چکا ہے ملازمین کے گھروں میں فاقوں کی نوبت ، قلیل تنخواہ میں غریب ملازمین اکثر گھروں کے بھاری بھر کرایہ ادا کریں بچوں کی سکول کی فیس ادا کرے اپنا اور اپنے بچوں کا پیٹ پالے مہنگی دوائیاں خریدیں یا دیگر ضروریات زندگی پوری کریں بعض مجبور ملازمین اپنے بچوں کو فروخت کر رہے ہیں کوئی گردے فروخت کر رہا ہے اور کوئی گھر کا سامان فروخت کر کے تن اور من کی سانسوں کو بڑی مشکل سے برقرار رکھے ہوئے ہیں ان خیالات کا اظہار آل پاکستان لوکل گورنمنٹ ورکرز فیڈریشن کے مرکزی و صوبائی صدر اور یونائیٹڈ میونسپل ورکرز یونین کیپیٹل میٹروپولیٹن گورنمنٹ اینڈ التحصیلز پشاور کے چیئرمین ملک محمد نوید اعوان، سوار خان تخت بھائی ، عبدالرازق خان قاری جمیل احمد منگورا سوات ، گل ایاز خان بنوں، ظہیر شیخ ایبٹ آباد اشتیاق احمد مانسہرہ، بلال احمد چیئرمین ڈبلیو ایس ایس پی پشاور، سید وقار علی شاہ جنرل سیکرٹری، حنیف خان سنیئر وائس چیئرمین، اسماعیل خان صدر،خواجہ آفتاب الہی فنانس سسیکرٹری، ابرار حسین متھرا، زاہداللہ،ثاقب خلیل، سمیع اللہ، صاحبزادہ بدر منیر، حبیب الرحمن نے کیا انہوں نے نگران وزیر اعلی اعظم خان، وزیر بلدیات ساول نذیر ایڈوکیٹ اور سیکرٹری بلدیات سے اپیل کی کہ وہ اس معاملے کو سنجیدگی سے لیتے ہوئے دیگر محکموں کی طرح محکمہ بلدیات میں بھی فکسڈ پے ملازمین کی کم از کم تنخواہ اکیس ہزار روپے سے بڑھا کر 26 ہزار روپے ماہوار مقررکرکے غریب اور نادار ملازمین کی دادرسی فرمائیں ۔