• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چمکنی، جوانسالہ لڑکا قتل کی ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ تیار، ملزمان کی تلاش شروع

پشاور(کرائم رپورٹر) پشاور کے علاقے چمکنی میں جواں سالہ لڑکے کے قتل کی ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ تیار کرلی گئی، مقتول لڑکا اور ملزم میٹرک کے طالبعلم اورکلاس فیلوتھے جو دوسرے دوستوں کے ساتھ ٹک ٹاک ویڈیوز بھی بناتے تھے۔ پولیس کے مطابق چو آگجر کے علاقے میں 16سالہ محمد لقمان غنی شاہ ساکن چوآگجر کو محلہ بابوعثمان میں اپنے دوست صفوان سکنہ شیاگانومحلہ کوہاٹی نے ساتھی کے ہمراہ فائرنگ کرکے قتل کردیا اورفرار ہوگئے۔ مقتول کے والد عثمان غنی شاہ نے بتایاکہ ملزم دوست نے بیٹے کو موبائل پر رابطہ کرکے باہر بلایا اور اس سے بات چیت کے بعد گولیاں ماریں جبکہ وقوعہ کے وقت وہ بھی قریب ہی موجود تھے،ملزمان نے 5سے 6فائر کئے۔وجہ عنادیہ ہے کہ ملزم گھر سے فرار ہوکرہمارے گھر آیا اور جس پر ہم نے ملزم کے لواحقین کو طلب کیا جس پر وہ اپنے ہی دوست کا دشمن بن گیا۔ انہوں نے بتایاکہ صفوان اور دیگردوست لقمان کے پاس آتے اور وہ ٹک ٹاک ویڈیوز بھی بناتے ۔ مقتول اورملزم دورہ روڈپر واقع نجی سکول میں ایک ہی کلاس دسویں کے طالبعلم ہیں جن کے درمیان نویں میں دوستی قائم ہوئی۔ تفتیشی ٹیم کے مطابق دوملزمان موٹرسائیکل پر آئے تھے،ملزم کااصل تعلق مہمند سے ہے ۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے دونوں ملزموں کی تلاش شروع کردی ہے ۔
پشاور سے مزید