پشاور(جنگ نیوز)پشاور ماڈل اسکول بوائز II، ورسک روڈ پشاور میں طلباءکی جسمانی فٹنس اور انہیں صحت مند زندگی کے اغراض و مقاصد سے روشناس کرانے کیلئے فٹ کلب پروگرام کا آغاز کیا گیا ہے یہ پروگرام صرف ورزش تک محدود نہیں ۔ بلکہ طلباءکو نظم و ضبط، خود اعتمادی تعمیری کردار سازی، ٹیم ورک اور جسمانی و ذہنی صلاحیتوں کو زندگی کے ہر شعبے میں بروئیکار لانے کیلئے تیار کرنا ہے اس سلسلے میں 15 جنوری 2026ءکو تعارفی پروگرام سیشنز کا اہتمام کیا گیا جس میں کثیر تعداد میں طلباءاور ان کے والدین نے شرکت کی ۔ بروز ہفتہ 17 جنوری کو بھی تعارفی پروگرام ہوگا جبکہ 19 جنوری سے باقاعدہ اس پروگرام کا آغاز کردیا جائیگا ۔