پشاور(جنگ نیوز)سٹی ٹریفک پولیس پشاور کے زیر اہتمام بہتر کارکردگی کی بناء پر ڈرائیونگ لائسنس برانچ کے عملے میں انعامات تقسیم کرنے کی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ ٹریفک ہیڈ کوارٹر گلبہار میں منعقدہ تقریب میں چیف ٹریفک آفیسر ڈاکٹر زاہد اللہ‘ ڈی ایس پی ایم ایل اے سائرہ صالح سمیت دیگر افسران اور اہلکار بھی موجود تھے۔ چیف ٹریفک آفیسر ڈاکٹر زاہد اللہ نے بہتر کارکردگی پر ڈرائیونگ لائسنس برانچ کے ڈی ایس پی سائرہ صالح اور دیگر عملے میں توصیفی اسناد اور نقد رقوم تقسیم کئے اور انہیں کارکردگی مزید بہتر بنانے کی ہدایت کی۔