• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

785 طبی مراکز رجسٹر، تعداد 21 ہزار 442 ہوگئی، 7,544 کا معائنہ

پشاور(خصوصی نامہ نگار) خیبرپختونخوا ہیلتھ کیئر کمیشن نے تین ماہ کی کارکردگی رپورٹ جاری کردی۔ ترجمان ہیلتھ کیئر کمیشن عزم رحمان کے مطابق تین مہینوں میں 785 طبی مراکز کو رجسٹر کیا گیا جس سےصوبے میں مجموعی رجسٹرڈ طبی مراکز کی تعداد 21ہزار442 ہوگئی، 7,544طبی مراکز کا معائنہ کیا گیاجن میں 3,523 کو مختلف خلاف ورزیوں پر جواب طلبی نوٹس جاری کئے گئے جبکہ 1,650 طبی مراکز کو سیل کیا گیا، اسی طرح 133 طبی مراکز کی جانچ پڑتال کی گئی جس کے نتیجے میں 41 کومکمل لائسنس اور 184 کو عبوری لائسنس جاری کیا گیا، مجموعی طور پر سال 2022 میں لائسنسنگ کے آغاز سے تاحال 509 مراکز کی جانچ پڑتال کی گئی جن میں 173 کومکمل لائسنس جاری کیا گیا۔رپورٹ کے مطابق تین مہینو ں میں ’’خدمات صحت کے معیار‘‘ بارے 11 تربیتی سیشن کا انعقاد کیا گیاجن میں صوبے کے مختلف اضلاع سے تعلق رکھنے والے 362 عملے کو تربیت دی گئی ، لائسنسنگ کے آغاز سے 1,656 عملہ خدمات صحت کے معیاربارے تربیت حاصل کرچُکا ہے۔ اسی طرح کمیشن کو تین مہینوں میں 298 شکایات موصول ہوئیں جن میں سے 202 کو نمٹادیا گیا، اسی طرح 2022 سے اب تک کمیشن کو 4,528 شکایات موصول ہوچکی ہیں جن میں 4,453 شکایات کو نمٹایا گیاہے۔ ڈائریکٹر رجسٹریشن خیبرپختونخوا ہیلتھ کیئر کمیشن ڈاکٹر شفاءحیدر ساول کا کہنا ہے کہ رجسٹریشن اور لائسنسنگ کے عمل میں تیزی کا مقصد صوبے کے عوام کو صحت کی بہترین خدمات کی فراہمی ہے۔
پشاور سے مزید