پشاور(جنگ نیوز)سابق صوبائی وزیرورکن صوبائی اسمبلی ظاہر شاہ طورو کہا کہ عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی ہماری اولین ترجیح ہے، اور اس مشن میں کسی قسم کی رکاوٹ یا تاخیر ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی۔ ہم ایم ڈی اے اور متعلقہ محکموں کے ساتھ مکمل رابطے میں ہیں، اور ان مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے گا۔منعقدہ اجلاس میں انہوں نے ہدایت دی کہ تمام ترقیاتی سرگرمیاں فی الفور بحال کی جائیں اور کام کے معیار و شفافیت پر کوئی سمجھوتہ نہ کیا جائےاور پی ڈی ایم ڈی اے کو ہدایت جاری کی کہ وہ فی الفور Revised Pcv متعلقہ فورم کو جمع کروائیں۔