جعلی نمبر پلیٹ، تیز رفتاری پر 4 افراد کے خلاف مقدمات درج

February 07, 2023

ملتان( سٹاف رپورٹر)پولیس تھانہ شاہ شمس کی پتنگ بازی کی روک تھام کے لیے کارروائی، کرتے ہوئے ایک ملزم وحید انور ولد تاج دین کو گرفتار کر کے بڑی 1000 پتنگیں برآمد کر لیں۔پولیس نے ایل پی جی گیس کی غیر قانونی ری فلنگ کے الزام میں ایک شخص کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔پولیس نے جعلی نمبر پلیٹ لگانے اور تیز رفتار گاڑیوں چلانے کرنے کے الزام میں چار افراد کے خلاف مقدمات درج کر لئے۔معلوم ہوا ہے کہ پولیس تھانہ مخدوم رشید نے محمد باقر پولیس تھانہ صدر جلالپور نے طارق شرافت اورعلی حیدر کو تیز رفتاری خطرناک طریقے سے ٹریکٹر چلانے اور موٹر سائیکل پر جعلی نمبر پلیٹ لگانے کے الزام میں گرفتار کر کے مقدمات درج کر لئے مقدمات درج کرلیے۔