ایپکا یونٹ نشتر ہسپتال کا جنرل باڈی اجلاس جمعہ کو ہوگا

February 07, 2023

ملتان(سٹاف رپورٹر)سابق صدر اور جنرل سکیرٹری ایپکا یونٹ نشتر ہسپتال نے کہا ہے کہ 10 فروری 2023 بروز جمعہ دوپہر سوا ایک بجے نشتر ہسپتال آڈیٹوریم میں جنرل باڈی اجلاس کا انعقاد کیا جا رہا ہے، جس میں سنگل ایجنڈہ پر ملازمین کی رائے درکار ہو گی کہ آنے والے دنوں میں ایپکا یونٹ نشتر میڈیکل یونیورسٹی و ہسپتال کی کابینہ کی تشکیل نو بذریعہ الیکشن یا پھر سلیکشن ہونی چاہئے۔