امت مسلمہ ترکیہ اور شام میں زلزلے سے متاثرین کی مدد کرے، علامہ شبیر میثمی

February 08, 2023

کراچی(اسٹاف رپورٹر)شیعہ علما کونسل پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ شبیر حسن میثمی نے ترکیہ اورشام میں شدید زلزلے سے ہونے والی تباہ کاریوں پر اظہار افسوس کرتے ہوئے اپیل کی ہے کہ امت مسلمہ اس مصیبت میں اپنے بھائیوں کی دل کھول کر مدد کرے،اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ ترکیہ نے ہمیشہ پاکستان کی بین الاقوامی ایشوز پرحمایت کی اور مشکل وقت میں پاکستانی قوم کے ساتھ کھڑا ہواہے،جہاں حکومت پاکستان کا فرض بنتا ہے وہیں سیاسی مذہبی اور سماجی تنظیموں کو بھی چائیے کہ مصیبت میں گھرے اپنے بھائیوں کی مدد کے لیے امدادی کیمپ لگائیں ۔