زلمی کے ہیڈ کوچ سیمی کراچی پہنچ گئے

February 08, 2023

کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاکستان سپر لیگ کے لئے پشاور زلمی کے ہیڈ کوچ ڈیرن سیمی کراچی پہنچ گئے ۔ منگل کو زلمی ٹیم نے پریکٹس سیشن میں بھی حصہ لیا۔ خوشگوار موڈ میں ڈیرن سیمی نے وکٹری کا نشان بنا کر تصاویر بنوائیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان میرا دوسرا گھر ہے۔