کچلاک، منشیات پنجاب اسمگل کرنیکی کوشش ناکام، ملزم گرفتار

February 08, 2023

کوئٹہ ( اسٹاف رپورٹر)کچلاک پولیس نےمنشیات پنجاب اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بناتے ہوئےمنشیات برآمدکرکےملزم کو گرفتار کر لیا ۔ پولیس کے مطابق ایس پی صدر ڈویژن عدیل اکبر کو خفیہ اطلاع ملی تھی کہ اسمگلر منشیات پنجاب لے جانے کی کوشش کر رہے ہیں جس پر ایس ایچ او کچلاک نیاز حسین کی سربراہی میں ٹیم تشکیل دی گئی جس نے گزشتہ شب کچلاک بائی پاس پر ناکہ لگا کر چیکنگ شروع کی اسی دوران کوئٹہ سے پنجاب جانے والی کوچ میں سوار مسافر محمد سعید کے ہاتھ میں موجود بیگ کی تلاشی لی جس سے چھ کلو چرس برآمد ہوئی ۔