مرضی کی شادی کرنیوالی لڑکی کو ہراساں و پریشان نہ کرنے کا حکم

February 08, 2023

ملتان(سٹاف رپورٹر)ایڈیشنل سیشن جج ملتان نے مرضی کی شادی کرنیوالی لڑکی کو ہراساں و پریشان کرنے سے متعلق درخواست پر ایس ایچ او تھانہ قطب پور کو ہراساں کرنے سے باز رہنے کا حکم دیا ہے۔فاضل عدالت میں خاتون کنیز بانو نے ہراسمنٹ کی درخواست دائر کرتے ہوئے موقف اختیار کیا تھا کہ اس نے اپنی مرضی سے چند روز قبل پسند کی شادی کرلی تھی۔ایڈیشنل سیشن جج ملتان نے لین دین کی ادائیگی کے لیے بوگس چیک دینے والے ملزم کی عبوری ضمانت پر سماعت وکلا بحث کے لئے 15 فروری تک ملتوی کرنے کا حکم دیا ہے۔ ایڈیشنل سیشن جج ملتان نے اقدام قتل کے مقدمہ میں ملوث ملزم کی عبوری ضمانت وکلاء دلائل کے بعد خارج کرنے کا حکم دیا ہے۔ قبل ازیں فاضل عدالت میں ملزم محمد شہزاد نے درخواست ضمانت قبل از گرفتاری دائر کرتے ہوئے موقف اختیار کیا تھا کہ اس کے خلاف پولیس تھانہ چہلیک نے گزشتہ سال شہری کی درخواست پر مقدمہ 874 درج کیا۔