نشے میں دھت گاڑی چلانے والے 2 ملزم پکڑے گئے، اسلحہ برآمد

February 08, 2023

لاہور(کر ائم رپو رٹرسے)فیصل ٹاؤن کے علاقے میں سٹی ٹریفک پولیس نے نشے میں دھت ہوکر گاڑی چلانے والے دو ملزموں مون مسیح اور سنی مسیح کو گرفتار کر کے گاڑی سے اسلحہ بھی برآمد کر لیا۔ ترجمان کے مطابق ٹریفک انسپکٹر نعیم کمبوہ نے مشکوک کار کو روکنے کی کوشش کی، ملزمان نے گاڑی بھگا دی تاہم تعاقب کے بعد انہیں پکڑ لیا گیا۔