دانیہ شاہ کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

February 09, 2023

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) سندھ ہائی کورٹ نے عامر لیاقت حسین کی نازیبا ویڈیوز وائرل کرنے کے مقدمے میں دانیہ شاہ کی درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔ جسٹس عمر سیال پر مشتمل سنگل بینچ کے روبرو مرحوم ڈاکٹر عامر لیاقت کی نازیبا ویڈیوز وائرل کرنے سے متعلق مقدمے میں دانیہ شاہ کی درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی۔ وکیل صفائی لیاقت گبول ایڈووکیٹ نے کہا جن نمبروں سے ویڈوز وائرل ہونے کا ذکر کیا جاتا ہے وہ دانیا کے نہیں، مقصود کیمرہ مین کا نام چالان میں نہیں۔ یہ وہ باتیں ہیں جن کی بنیاد پر دانیہ کو جیل بھیجا گیا۔ یہ کیس کمزور ہے دانیہ کو ضمانت دی جائے۔ عدالت نے دلائل مکمل ہونے پر دانیہ شاہ کی درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔