ریکوڈک پر عدالتی فیصلے سے 10 ارب ڈالر کا نقصان ہوا،ظفراللّٰہ خان

February 09, 2023

کراچی (ٹی وی رپورٹ) جیو پروگرام ”آپس کی بات “ میں میزبان منیب فاروق سے گفتگو کرتےہوئے ن لیگ کے رہنما بیرسٹر ظفر اللہ خان نے کہا ہے کہ ریکوڈک پر عدالتی فیصلے کی وجہ سے دس ارب ڈالر سے بھی زیادہ نقصان ہوا،سینئر صحافی و تجزیہ کار نصرت جاوید نے کہا کہ آئین اور قانون کے مطابق عمران خان اب بھی قومی اسمبلی کا الیکشن لڑسکتے ہیں، سینئر صحافی و تجزیہ کار مظہر عباس نے کہا کہ عمران خان ابھی بھی 2018ء کی جنرل باجوہ جیسا اسٹیبلشمنٹ چاہتے ہیں، جنرل باجوہ نے پہلے عمران خان کو بعد میں کسی اور کو سپورٹ کیا،ن لیگ کے رہنما بیرسٹر ظفر اللہ خان نے کہا کہ عمران خان ایک پیمپرڈ چائلڈ تھا انہوں نے مشکلات نہیں دیکھی تھیں، عمران خان پر اب مشکلات آئیں تو انہیں اندازہ ہوگیا ہے۔